پاکستان

محکمہ موسمیات کا سردی کی شدت میں تیزی کا عندیہ


لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے دن ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم سرماکی ایک نئی لہر داخل ہونے سے مری،راولپنڈی،اٹک، چکوال، جہلم کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کی شام سے پیر تک ان تمام پہاڑی علاقوں سمیت منڈی بہا الدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر،میانوالی، فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔

موسم میں اس نئی تبدیلی کے ساتھ جمعے سے پیر تک حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں بھی مزید بارشیں متوقع ہیں ، جبکہ اوکارڑہ، ساہیوال، پاکپتن،ڈی جی خان،لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال اور بہاولنگر جمعے کی شام سے ہفتے کے دن تک طوفانی بارشوں کی زد میں رہیں گے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا ہے کہ مری میں ہفتے اور اتوار کے دن تیز بارشیں اور برف باری سڑکوں کی بندش کا سبب بنیں گی اور راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بارشیں ہفتے کے اختتام پر شہری سیلاب کا سبب بنیں گی ۔

اس دوران مری کے پسماندہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی واضح امکانات ہیں جنھیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کوکسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں موسم کی صورتحال کو رات اور دن کی تفریق کے بغیر مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہنگامی حالات میں خدمات سرانجام دینے والے ایمرجنسی سینٹرز متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں ۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متعلقہ ضلعی ادارے ضلعی ایمرجنسی سینٹرز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے ، تمام اتھاڑتیز کے مابین معلومات کے تبادلے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button