PAK بمقابلہ AUS سیریز کے ٹکٹ فروخت کیلیے دستیاب

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کے لیئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ملٹی فارمیٹ کی سیریز کھیلے گی۔ PAK بمقابلہ AUS 4 مارچ کو ٹیسٹ سیریز کے ساتھ شروع ہوگا جس کے بعد ون ڈے سیریز ہوگی اور 5 اپریل 2022 کو واحد T20I مقابلے پر اختتام ہوگا۔
یہ خبر HBL PSL 7 کے فورا بعد شائقین کرکٹ کے لیے ایک دعوت کے طور پر سامنے آئی، کیونکہ آسٹریلوی ٹیم آخری بار 1998 میں پاکستان میں کھیلی تھی، جس میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے جیتی تھی اور تین ون ڈے میچوں میں میزبان ٹیم کو شکست دی تھی۔
راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں تین مقابلے 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ T20I 5اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی بکنگ شروع کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ صارفین اب PCB.BOOKME.PK کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی M&P کورئیر آٹ لیٹس سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو وینیوز میں داخل ہونے کے وقت اپنے امیونائزیشن سرٹیفکیٹ اور CNIC بھی دکھانا ہوگا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے لیے صرف دو کیٹگریز دستیاب ہیں۔ VIP انکلوژرز میں عمران خان، جاوید اختر، جاوید میانداد اور اظہر محمود شامل ہیں جبکہ پریمیم انکلوژرز میں شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش اور یاسر عرفات شامل ہیں۔
کراچی اور لاہور میں چار انکلوژر کیٹگریز ہوں گی، ٹکٹ کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
جنرل – 100 روپے ، فرسٹ کلاس 200 روپے، پریمیم 350 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹس صرف 500 روپے میں دستیاب ہیں۔