انرجی

پتنگ بازی سے این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن نیٹ ورک متاثر


لاہور : نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث جہاں انسانی جانوں کانقصان ہورہا ہے وہاں این ٹی ڈی سی کی 500کے وی اور 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز کو ٹرپنگ کا بھی سامنا ہے۔ جس سے عوام کو بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ این ٹی ڈی سی کو ریونیو کی مد میں کروڑوں روپے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور کے علاقوں کوٹ لکھپت، فیصل ٹائون، جوہر ٹائون، بی او آر سوسائٹی، اقبال ٹائون، اعوان ٹائون، سبزہ زار، شاہدرہ، رانا ٹائون، گوجر پورہ، شالامار، کالروالا گائوں نزد کالا شاہ کاکو موٹر وے انٹرچینج، بھولے اندرون نزد فیض پور انٹرچینج، جھگیاں سیالاں زاہد ٹائون کوٹ عبدالمالک، فیصل آباد کے علاقوں ستارہ گولڈ کالونی، کہکشاں کالونی، یوسف آباد، گارڈن بلاک، کشمیر پل، ملک پور، ٹیک ٹائون، ملکھاں والا، چک نمبر 225RB، چک نمبر 215RB کوکانہ، چک نمبر 202RB، شمس آباد، چار چک، اسلام پورہ، فیصل گارڈن، لطیف گارڈن، مکوآنہ، ملت روڈ، کینال گارڈن، عبداللہ گارڈن، اٹک کے علاقوں اٹک سٹی اور فتح جنگ، اسی طرح راولپنڈی کے علاقوں چکری، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ کے علاقوں راہوالی کینٹ، ڈی سی کالونی، منڈیالہ میر شکیراں، عالم چوک، اعوان چوک، علی پور روڈ، میتلا گائوں آبادی مرالی والہ اور قصور کے علاقوں پھول نگر، مانگا منڈی اور پتوکی کے گردونواح میں پتنگ بازی سے این ٹی ڈی سی سسٹم متاثر ہوا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ این ٹی ڈی سی حکام نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے متعلقہ علاقوں کی ضلعی انتظامیہ سے معاملہ اٹھایا ہے اور این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سسٹم کو ٹرپ کرنے سے بچانے کیلئے پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث افراد اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button