کاروبار

پنجاب حکومت کا اگلا بجٹ کاروبار دوست بنانے کا دعوی

لاہور: بجٹ2021-22کاروبار دوست بجٹ ہو گا۔ معیشت کی بحالی اور کاروبار کے فروغ کے لیے صنعتی و زرعی شعبہ پر کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سالانہ ترقیاتی پروگرامز میں کاروبار دوست منصوبے شامل کیے جائیں گے اس ضمن میں صنعتی شعبہ سے پرائیویٹ سیکٹر کی تجاویزبھر پور خیر مقدم کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے منگل لے روز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے پی اینڈ ڈویلپمنٹ ٹاکس سیریز کے آغاز پر آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے صنعتی شعبہ کے ساتھ پہلے مشاورتی اجلاس کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کے دوران کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال میں کوویڈ سے متاثرہ کاروبار کی بحالی اور عام آدمی کے روز گار کے تحفظ کے لیے 57ارب سے کا تاریخی ریلیف پیکج دیا۔ آئندہ مالی سال میں بھی صنعتی و تجارتی شعبہ کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے لیے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بجٹ کی تیاری کے عمل میں سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں پہلی بار نجی شعبہ سے صنعتکاروں اور تاجر برادی کوسالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری میں شمولیت کا موقع دیا جا رہا ہے تاکہ منصوبہ جات کی تیاری میں کاروبار کی ترقی کے لیے نئی سوچ اور عمومی رجحان سے استفادہ کیا جائے۔

اجلاس کے دیگر شرکا میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان اور نجی شعبہ سے دیگر سٹیک ہولڈز نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے لیے نئے کاروبار کے آغاز کے لیے ون ونڈو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔آئندہ مالی سال میں سکلز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ منڈیوں کی طلب کے مطابق ٹیوٹا کے تحت اداروں میں مزید کورسز شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے نجی شعبہ سے سٹیک ہولڈرز کو یقین دہانی کروائی کے ان کی تجاویز کو آئندہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب عبداللہ سنبل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کے بغیر معیشت کا تصور محال ہے۔ کوویڈ کے باعث نجی شعبہ کو درپیش مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری میں پبلک پالیسیز مد نظر رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button