کاروبار

حکومت رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرے: پیاف

لاہور : ایف بی آر کا یکمشت پراپرٹی ریٹس200 سے 300فیصد بڑھانا تشویشناک ہے اور یہ پراپرٹی کا بزنس تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

ایف بی آر پراپرٹی ریٹس 2019کے مطابق بڑھایا جائے . 2016 ، میں ایف بی آر سے کمٹمنٹ ہوئی تھی کہ 20فیصد ہر سال بڑھایا جائے گا جبکہ یکدم 200ے 300 فیصد تک پراپرٹی ریٹس بڑھا دیے گئے ہیں جس وجہ سے اصل ویلیو سے ریٹس تقریبا 100گنا ریٹ بڑھ چکے ہیں۔ بیوروکریسی وزیراعظم کے ویژن کو سبوتاژ کر ہی ہے .حکومت ایف بی آر کے متعلقہ احکام سے کہے کہ وہ پرانے ریٹس کو بحال کرے تاکہ رئیل اسٹیٹ کے بزنس کو تباہی سے بچایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار سیئنر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان نے وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ محمد اکبر چوہدری اور محمد اصغر چوہدری کی قیادت میں آنے والے رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے پیاف آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا. بعد ازاں رئیل سیکٹڑ سے متعلقہ مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ناصر حمید خان اور جاوید صڈیقی نے کہا کہ حکومت ہمیشہ متعلقہ سیکٹر کی مشاورت و فیڈ بیک سے قانون سازی کرے۔ صنعت و تجارت اور معیشت کیلئے موافق پالیسیوںکی تشکیل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button