انرجی

چیئر مین واپڈا سے ایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن کی ملاقات، واپڈا منصوبوں میں تعاو ن پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) سے فوجی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وقار احمد ملک نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران واپڈا منصوبوں کی تعمیر میں باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ واپڈا آٹھ بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن میں دیامربھاشا،مہمند اور داسو قابل ذکر ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں پانی کی صورت حال میں بہتری آئے گی اور نیشنل گرڈ میں کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کے تناسب میں اضافہ ہو گا۔یہ منصوبے 2022ء سے2028-29ء کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے، جن سے 11ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جائے گا، سیلاب کی روک تھام ہوگی ، 16لاکھ ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی اور 9ہزار میگا واٹ پن بجلی بھی پیدا ہو گی۔

چیئر مین واپڈا نے مزید کہا کہ دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے فنڈز کے انتظامات کے حوالے سے منفردفنانشل پلان بھی مرتب کیا گیا ہے ۔اس فنانشل پلان میں قومی خزانے پر کم سے کم انحصار کیا گیا ہے اور فنڈز کی دستیابی کے لئے واپڈاکی مستحکم مالی پوزیشن کو استعمال میںلایا گیا ہے۔

واپڈا پہلا سرکاری ادارہ ہے جسے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے Stable outlookدیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا منصوبوں میں فوجی فاؤنڈیشن سمیت مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے لئے سرمایہ کاری اور بزنس کے شاندار مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button