انرجی

سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن ٹاسک فورس کی ما ہ مارچ میں کا روائیاں

پشاور: سوئی ناردرن گیس پشاور ریجن نے پشاور شہر اور ملحقہ علاقوں میں گیس چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پشاور شہر، کوہاٹ ، بنوں ، لکی، ڈیرہ اسمائیل خان اور چارسدہ میں آپریشن کے دوران 890 برائے راست / زیر زمین غیر قانونی کنکشنز اور 12 زیر زمین غیر قانونی گیس کے استعمال کے بائی پاس پکڑلیئے۔

اس کے علاوہ ٹاسک فورس کی جانب سے 900 مشتبہ میٹرز تبدیل کئے گئے، 05 گھریلو میٹر ز کمرشل استعمال پر کا ٹے گئے اور 150میٹر زکی غیر قانونی لائن اکھاڑی گئی ، جس سے تقریََبا40 گھروں کوگیس سپلائی کی جارہی تھی ۔

نان کنزیو مرز جو مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے گیس استعمال کر رہے تھے ، ان سے تقر یََبا 255 ایم ایم سی ایف ڈی کا والیم چارج کیا گیا ، جبکہ اس پر مزید کام جاری ہے۔ او ر مزیدبرآں 08 ایف آئی آرز درج کروادی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button