انرجی

جامشورو میں ہائی پاور ٹرانسمیشن لائنز کے طوفان سے تباہ ٹاورز کی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز



لاہور: ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی نے ملک کے جنوبی حصے ،سندھ میں تیز آندھی اور طوفان ک باعث ہائی پاور ٹرانسمیشن لائنز کے تباہ شدہ ٹاورز کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

حالیہ طوفان اور موسلا دھار بارش سے 500 کے وی جامشورو – پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز اور 500 کے وی جامشورو – دادو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز کو نقصان پہنچا۔

منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے فوری طور پر جامشورو اور دادو میں متاثرہ ٹرانسمیشن لائنز کا دورہ کیا اور تباہ شدہ ٹاورز کی مرمت کے کام کی نگرانی شروع کردی۔ انہوں نے بحالی کا کام چار دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری ہے اور ملک کے کسی بھی حصے میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔ جامشورو میں حالیہ آندھی نے دو ایکسٹرا ہائی ولٹیج ٹرانسمیشن لائنز کو شدید متاثر کیا۔ تاہم سسٹم میں بجلی کی وافر دستیابی کی وجہ سے این ٹی ڈی سی نے متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جاری رکھی اور ملک میں ٹرانسمیشن کا پورا نظام نارمل اور مستحکم رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button