انرجی

بجلی کی بڑھتی طلب کے پیش نظر روات اور واپڈا ٹائون لاہور گرد سٹیشنز پر ہائی پاور ٹرانسفارمر نصب



لاہور: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) نے این ٹی ڈی سی نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور ترسیلی نظام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے منصوبے کے تحت 500 کے وی گرڈ سٹیشن روات اور 220کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹائون لاہور پر 250 ایم وی اے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا۔

ان ٹرانسفارمرز کو 160 ایم وی اے ٹرانسفارمرز کے ساتھ تبدیل کرکے انرجائز کر دیا گیا۔500کے وی روات گرڈ سٹیشن اور 220کے وی گرڈ سٹیشن واپڈا ٹائون لاہور کی استعداد میں اضافے سے بالترتیب اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے صارفین کو موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ وولٹیج پروفائل میں بہتری، اوور لوڈنگ اور ٹرپنگ کا خاتمہ ہو گا۔ ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے علاوہ 500 کے وی روات – نوکھر ٹرانسمیشن لائن کے لیے 3x37MVAR شنٹ ری ایکٹر بھی انرجائز کر دیا گیا جس سے سردیوں میں ٹرانسمیشن لائن کو ٹرپنگ سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ این ٹی ڈی صارفین کوبجلی کی بلاتعطل ترسیل کے لئے ملک بھر میں اپنے سسٹم کی استعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میںٹرانسفارمرز آگمینٹیشن پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ موسم گرما سے پہلے ان کی تکمیل متوقع ہے۔

چیئرمین ، ممبرز بورڈ آف ڈائریکٹرز اور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی نے مذکورہ پراجیکٹس کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے پر این ٹی ڈی سی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button