فیچرڈ

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی ترسیلات ایک ارب ڈالر سے تجاوز

لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سات ماہ کے عرصے میں سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے متعارف کردہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے زریعے ترسیلات زر کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے

مرکزی بنک کے ترجمان نے بتایا کی اس حوالے سے سمندر پار پاکستانیوں کے غیر معمولی ردعمل پر شکریہ کے اظہار کیلئے تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نئی معلومات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اس سال مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں نے ان اکائونٹس کے ذریعے اکیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر، جبکہ اپریل میں انیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ ارسال کیا ہے۔ فروری میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے زریعے سترہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بھیجے گئے تھے۔

حکومت کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال ستمبر میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اس سہولت کا آغاز کیا تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر ان اکائونٹس کے زریعے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے اپنی ایک ٹویٹ میں پاستانی تارکین وطن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button