فیچرڈ

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافے پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

لاہور: پاکستان ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں دس فیصد اضافے پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا۔


پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نثار احمد میمن کے مطابق یہ فیصلہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ریلوے کرایوں میںکوئی اضافہ نہی کیا گیا۔ انہوں نے مزید کیا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا جس کے باعث ریلوے بیلنس شیٹ دبائو کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہ مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں صرف پانچ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button